Sona shayari

Add To collaction

18-Jun-2022 لیکھنی کی کہانی -

اندھیری راتوں کے پنچھی

 از عائشے مغل 
قسط نمبر11

عینا کی وجہ سے آج اسے اتنا غصہ آیا تھا کہ اس نے گھر آ کر بھی ٹھیک سے بات نہیں کی تھی کھانا کھا کر سیدھا اپنے کمرے میں آگیا تھا ۔۔۔ابھی وہ فائلیں کھول کر پروجیکٹ کی تیاری کرنے ہی لگا تھا کہ دادا جان کمرے میں داخل ہوئے ۔۔۔
اسلام وعلیکم بیٹا۔۔۔بزی ہو کیا؟؟؟دادا جان اس کے پاس بیٹھتے ہوئے بولے۔۔۔
بس اسی پروجیکٹ میں بزی ہوں آپ تو جانتے ہیں کہ کتنی مشکل سے یہ پروجیکٹ ملا ہے مجھے اور اب اللّٰہ کا۔کرم ہے انشاءاللہ کل اپروو بھی ہو جائے گا ۔۔۔
کیا ہوا بیٹا کچھ پریشان لگ رہے ہو آج؟؟انہوں نے ڈائننگ ٹیبل پر ہی۔اس کی پریشانی محسوس کر لی تھی وہ جانتے تھے کہ وہ خود کبھی نہیں بتائے گا طو مجبوراً انہیں ہی اس سے پوچھنا پڑا۔۔۔
آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر میرا نکاح کر دیا اور میں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔۔۔اس نے سنجیدہ لہجے میں کہا۔۔۔
تمہیں کوئی اعتراض ؟؟؟انہوں نے اس کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی پوچھا ۔۔
نہیں داداجان۔۔میرے حق میں کئے گئے آپ کے تمام فیصلے صحیح ہوتے ہیں ، لیکن آج میں نے بھی ایک فیصلہ کیا ہے ۔۔۔اس نے تحمل سے اپنا نقطہ نظر رکھا ۔۔
کیسا فیصلہ بیٹا؟؟۔اس کی بات سے ان کے دل میں خطرے کی گھنٹی بجی تھی ۔۔۔
دادا جان۔۔میں جانتا ہوں کہ تب آپ مجبور تھے جو آپ کو یہ قدم اٹھانا پڑا ۔۔۔مگر اب میں چاہتا ہوں کہ آپ جلد سے جلد چاچا جان کو یہ پیغام پہنچا دیجئے کہ ہمیں اسی مہینے میں رخصتی کی تاریخ چاہیے ۔۔اور یہ ہر حال میں ہونا چاہیے ۔۔۔اس نے حتمی انداز میں کہا ۔۔
پر بیٹا۔۔۔وہ۔نہیں مانے گا اتنی جلدی اور اس نے تو اب تک عینا کو بھی کچھ نہیں بتایا اس بارے میں ۔۔۔انہوں نے اپنی پریشانی کی وجہ بتائی ۔۔۔
دادا جان یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ۔۔۔میں کچھ نہیں جانتا اگر وہ ایسا کر سکتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ میری طرف سے انہیں کہئیے گا کہ اپنی بیٹی اپنے پاس ہی رکھیں ہمیشہ کے لئے ۔۔۔۔اس نے آج سے پہلے کبھی اپنے دادا جان سےاس طرح بات نہیں کی تھی نجانے آج کیسے اس کے لہجے میں اتنی سختی در آئی تھی ۔۔
بیٹا یہ کیا کہہ رہے ہو تم؟؟؟انہوں نے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ۔۔
 دادا جان آپ کو لگتا ہے کیا کہ میں نے کچھ غلط کہاہے ۔۔۔ وہ میرے نکاح میں ہے دادا جان میں بس اتنا چاہتا ہوں کہ وہ میری بیوی بن کر میرے گھر میں رہے ۔۔۔۔ اسنے سنجیدہ لہجے میں جواب دیا۔۔
ٹھیک ہے بیٹا جیسا تم چاہتے ہو ویسا ہی ہوگا میں کرتا ہوں بات مرتضی سے۔۔۔ وہ کیا جواب دیتے آگے چل کر یہ رشتہ کون سا موڑ لینا تھا وہ خود بھی جاننے سے قاصر تھے زین کا یہ فیصلہ فیصلہ کیا شکل اختیار کرتا ہے یہ تو قسمت ہی بتانے والی تھی۔۔۔۔ 
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
یار زین تو تو بڑا چھپا رستم نکلا ۔۔اب بتا جلدی اس دن جس لڑکی کو تو نے بلا وجہ تھپڑ مارا تھا وہ تھی کون ؟؟؟الحان سیدھا پوائنٹ پر آیا ۔۔۔
وہ میری منکوحہ ہے بس یا اور کچھ پوچھنا ہے؟؟؟زین نے بھی سیدھا سیدھا جواب کیا ویسے بھی اسے گھما کر بات کرنے کی عادت نہیں تھی۔۔۔
کیا۔۔ میں ابھی مذاق کے موڈ میں بالکل نہیں ہوں ۔۔۔سیدھا سیدھا بتا کون تھی وہ ۔۔۔الحان نے مصنوعی سنجیدگی سے کہا ۔۔
تجھے لگ رہا ہے میں ابھی مذاق کے موڈ میں ہوں ۔۔۔زین نے سنجیدگی سے جواب دیا ۔۔
نہیں زین ۔۔ تم میرے بغیر شادی نہیں کر سکتے تم نے مجھے اتنا پرایا کردیا اپنے اکلوتے دوست کو ۔۔۔چلو بھر پانی میں ڈوب کیوں نہیں گئے تم۔۔۔؟؟ اس کا واویلا شروع ہو چکا تھا۔۔ زین اس کے واویلے کو ضرور انجوائے کرتا اگر حالات نارمل ہوتے تو ۔۔۔
اپنی بکواس بند کر۔۔ابھی صرف نکاح ہوا ہے ۔۔شادی ہو گی تو تو بھی محروم نہیں رہے گا ۔۔اس نے اسے چپ کرواتے ہوئے کہا ۔۔۔
مسٹر اینگری ۔۔۔اب تو ہنس کر دکھا دے اب تو شادی شدہ ہونے والا ہے ۔۔۔الحان نے ہنستے ہوئے کہا ۔۔
چلیں اب دیر ہو رہی ہے ۔۔باقی باتیں بعد میں بھی ہو سکتی ہیں ۔۔۔اتنا کہہ کر وہ رکا نہیں بلکہ لمبے لمبے ڈگ بھرتا کمرے سے نکلتا چلا گیا تو مجبوراً الحان کو بھی اس کے پیچھے جانا پڑا ۔۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
کل کیوں نہیں آئی تھی تم نور ۔۔۔مس ہالہ نے اس اس کے کل۔نہ آنے کی وجہ پوچھی۔۔
کچھ نہیں ہالہ جان وہ بس طبیعت ٹھیک نہیں تھی میری.... اس نے۔نارمل لہجے میں جواب دیا ۔۔۔
اب کیسی طبیعت ہے ۔۔۔؟؟ہالہ جان نے فکرمندی سے پوچھا ۔۔۔
الحمدللہ اب بہتر ہوں ہالہ جان۔۔۔اس نے ٹہرے ہوئے لہجے میں جواب دیا ۔۔
ہالہ جان ۔۔مجھے کیوں لگتا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہے ؟؟اور وہ مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا ؟؟؟اس نے مایوس لہجے میں سوال کیا۔۔۔
دیکھو نور ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہے۔۔۔؟؟؟حالانکہ وہ غفور رحیم ہے ۔۔۔انہوں نے نور کی طرف دیکھتے ہوئے سوال کیا ۔۔
اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا لیکن اس کی آنکھوں میں نجانے کتنے سوال تھے ۔۔۔ہالہ جان نے اس کو۔خاموش دیکھ کر خود ہی بولنا شروع کیا ۔۔۔
دیکھو نور آپ مایوس مت ہو بلکہ اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھو اپنی غلطی کا احساس ہو جانا ہی اللہ تعالی کے راضی ہونے کا ثبوت ہے۔۔۔ احساس ہو جانے کے بعد بس ہمارا اگلا قدم ہم اللہ تعالی سے توبہ صوبہ اور اس کے لیے ہماری نیت کا خالص ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔ کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
" اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔"
 دیکھو نا اور اگر ہماری نیتوں میں کھوٹ ہو گا تو ہمارا توبہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔۔
اور دوسری بات اللہ تعالی ہم سے ناراض ہونے کے بہانے نہیں ڈھونڈتا۔۔۔ بلکہ وہ تو ہم سے بہت محبت کرتا ہے ۔۔۔ انتظار کوئی کوئی کسی کا نہیں کرتا جتنا انتظار اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ کا کرتا ہے ۔۔۔
تم اللہ تعالی سے دل سے معافی مانگ رہی ہو تو تمہیں کیوں معاف نہیں کرے گا۔۔۔ کوشش کرنا نور کبھی بھی اپنی خواہشات کی پیروی مت کر نا نا اگر تم اپنی خواہشات کی پیروی میں لگ گئی نا تو پھر تم گمراہ ہو جاؤ گی۔۔۔ہالہ جان نے اسے نرمی سے سمجھاتے ہوئے کہا ۔۔۔
پھر مجھے سکون کیوں نہیں آتا ہالہ جان۔۔۔؟؟؟اس کے لہجے میں کچھ تھا جو۔مس ہالہ کو فکرمند کر گیا ۔۔۔
کیونکہ۔تم یہ سوچ چکی ہو نور کہ اللّٰہ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا ۔۔۔اللّٰہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ۔۔
"میرا بندہ مجھ سے جیسا گمان کرتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی کرتا ہوں ۔۔"
تو تمہیں اس بات پر مکمل بھروسہ ہونا چاہیے کہ اللّٰہ تمہیں ضرور معاف کر دے گا۔۔۔جس دن تم نے اس بات پر یقین کر لیا نا دیکھنا اس دن تمہیں خود سکون آ جائے گا نور۔۔۔۔ہالہ جان اپنے شفیق لہجے میں اسے سمجھایا ۔۔
آپ ٹھیک کہتی ہیں ہالہ جان ۔۔شاید میں ہی یقین نہیں کر پا رہی اس بات پر مجھے شاید یہ تو نظر آ رہا ہے کہ میرے گناہ بہت زیادہ ہے اور میں یہ نہیں دیکھ پا رہی کہ میرا رب بہت بڑا ہے غفور ہے رحیم ہے ۔۔۔ اور جب میں پورے خلوص کے ساتھ اپنے رب سے دعا کرو گی تو ضرور مجھے معاف کرے گا ہے نا ہالہ جان۔۔۔اس نے اک آس سے ان کی طرف دیکھا جیسے اک تسلی چاہیے ہو اسے ۔۔
ضرور میری جان۔۔کیوں نہیں ۔۔چلو اب کلاس میں ۔۔کلاس کا ٹائم ہو گیا ہے باقی باتیں بعد میں کریں گے ۔۔۔انہوں نے جگہ سے اٹھتے ہوئے کہا ۔۔
جی ہالہ جان۔۔اور پھر وہ انہی کے ساتھ کلاس کی۔طرف چل پڑی۔۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁
ڈیڈ۔۔کیا اب میں آپ سے پوچھ سکتی ہوں کہ میرا۔اس لڑکے سے کیا رشتہ ہے؟؟؟اس نے چلاتے ہوئے کہا ۔۔
دیکھو بیٹا کام ڈاؤن ۔۔پہلے اپنا غصہ کم کرو۔۔۔مسٹر خان نے نرمی سے کہا۔۔
میرا اس لڑکے سے کیا رشتہ ہے ؟؟عینا ایک دفعہ پھر سے چلائی ۔۔۔
بیٹا میری بات تو سنو۔۔۔ابھی تمہارے لئے یہ جاننا ضروری نہیں ہے۔۔۔تم۔۔مرتضیٰ خان نے۔چھپانے کی ناکام کوشش کی۔۔
آپ۔مجھے بتائیں گے یا۔نہیں ؟؟؟اس ابھی ان کی بات پوری بھی نہیں ہونے دی اور ایک مرتبہ پھر سے چلائی ۔۔۔
ہاں یا نہ ۔۔۔آپ۔کیوں نہیں بتاتے ڈیڈ؟؟کیوں ؟؟؟اس نے انہوں مسلسل خاموش دیکھ کرکہا۔۔۔مسٹر خان اسی کشمکش میں تھے کہ وہ کیسے بتائیں اسے کہ وہ کیا کر چکے ہیں اس کے ساتھ ۔۔۔وہ کچھ بول۔ہی نہیں پا رہے تھے ۔۔۔
بولئیے نا ڈیڈ۔۔۔وہ پھر سے چلائی ۔۔۔
یہ کیا بتائے گا ؟؟بیٹامیں بتاتا ہوں تمہیں کہ تمہارا زین سے کیا رشتہ ہے۔۔۔تبھی عینا نے۔اس آواز کے تعاقب میں نظریں گھمائیں لیکن سامنے کھڑے نفس کو وہ کیسے پہچانتی اس نے تو کبھی انہیں دیکھا ہی نہیں تھا۔۔۔لیکن مسٹر اینڈ مسٹر خان کے سر پر ضرور آسمان گرا تھا۔۔۔۔آ۔۔آآآ۔۔پ؟؟؟

   2
0 Comments